ابنا: پاکستان اور چین کے وزراء اعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے پاک چین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے جو ان دنوں چین کے دورے پر ہیں اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کا نیٹ ورک بچھانے پرگفتگوکی گئی ۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سے خطے پر مثبت اثرات پڑیں گے۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔پاکستان کےوزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پرآج پاکستان اور چین کے درمیان 8معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے ۔اس سے قبل کل پاکستان کےوزیر اعظم نے بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ان دنوں ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد میاں نواز شریف کایہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ہندوستاني وزيردفاع کا دورہ چينہندوستان کے وزير دفاع آج سے چين کا دورہ کر رہے ہيں-اے کے اينٹوني اپنے تين روزہ دورہ چين ميں اس ملک کے وزير دفاع اور ديگر اعلي حکام سے ملاقات اور گفتگو کريں گے- توقع کي جا رہي ہے کہ سرحدي اختلافات کا معاملہ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کے درميان ہونے والي ملاقات کے ايجنڈے ميں سرفہرست رہے گا-اس ملاقات ميں علاقائي سيکورٹي معاملات پر تبادلہ خيال کيا جائے گا-سن دوہزار چھے کے بعد سے ہندوستان کے وزير دفاع کا يہ پہلا دورہ چين ہے-اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزير دفاع کا يہ دورہ ايسے وقت ميں انجام پارہا ہے جب پاکستان کے وزيراعظم مياں نواز شريف بھي چين کا پانچ روزہ سرکاري دورہ کر رہے ہيں-ہندوستان کے وزير دفاع کے دورہ چين کے موقع پر دونوں ملکوں کے درميان ايک سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے......../169
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437174
پاک ہند ، چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے